اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدارتی الیکشن میں عارف علوی کی کامیابی پر اپوزیشن کا رد عمل

پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی اس ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۹۴
تاریخ اشاعت: 23:41 - September 05, 2018

صدارتی الیکشن میں عارف علوی کی کامیابی پر اپوزیشن کا رد عملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں منعقدہ صدارتی الیکشن میں اپوزیشن ایک نہ ہونے کے باعث ناکام ہوگئی جس کے بعد حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیا۔

ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے کوشش کی تھی کہ اپوزیشن اکٹھی ہولیکن نہ ہوسکا۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں ۔

آصف علی زرداری نے نتائج کے اعلان کے بعد نو منتخب صدر عارف علوی کو مبارک باد دی اور کہا کہ جمہوریت کا استحکام سب کی ترجیح ہونی چاہیے،جمہوری انداز اپنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ کل تحریک انصاف کے عارف علوی ملک کے تیرہویں صدر کےلئے ہونے والے الیکشن میں کامیاب ہوگئے،انہوں سینٹ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے 353 ووٹ حاصل کئے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار مولانا فضل الرحمٰن کو 185 اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کئے۔

اپوزیشن کے دونوں امیدواروں نے مجموعی طور پر 309 ووٹ حاصل کئے،یوں وہ عارف علوی سے 44 ووٹ پیچھے رہے،اپوزیشن اگر متحدہ ہوتی تب بھی پی ٹی آئی امیدوار با آسانی کامیاب رہتے۔

عارف علوی پاکستان کے 13ویں سربراہ مملکت کے عہدے کا حلف 9 ستمبر کو اٹھائیں گے۔\

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں