اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے بارے میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تکراری اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۹۶
تاریخ اشاعت: 17:58 - September 06, 2018

ایران کے بارے میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے کویت کے امیر کے ساتھ اپنی ملاقات میں مضحکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آشفتہ حالی اور پریشانی کا شکار ہے-

امریکی صدر نے اس ملاقات میں ایک بار پھر فریبکاری کا حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی حکام تیار ہوں تو وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں-

ٹرمپ نے گذشتہ تیس جولائی کو بھی دعوی کیا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہیں تاہم ٹرمپ کے اس دعوے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ پمپیئو نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے شرطیں عائد کر دی تھیں-

 قابل ذکر ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ تیرہ اگست کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر فرمایا تھا کہ میں پہلے بھی مدلل طریقے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی بات کہہ چکا ہوں اور آج بھی کہہ رہا ہوں کہ دھوکے باز امریکی حکومت سے ہم مذاکرات نہیں کریں گے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں