اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صحافیوں کو ٹارگٹ کرنا مذموم کوشش

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپورٹس کلب میں خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۰۰
تاریخ اشاعت: 18:11 - September 06, 2018

صحافیوں کو ٹارگٹ کرنا مذموم کوششمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جبکہ صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

واضح رہے کہ خود کش حملہ آوروں نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں اسپورٹس کلب کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں ریسلنگ کا میچ جاری تھا جسے سیکڑوں کی تعداد میں دیکھنے کے لیے لوگ موجود تھے۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہجوم میں پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی لوگوں سے ٹکرا دی۔ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت ٹکرائی جب میڈیا کے نمائندے اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر کھڑے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں