اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عالمی برادری پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرے ،چین

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۰۵
تاریخ اشاعت: 9:57 - September 09, 2018

عالمی برادری پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرے ،چینمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں چینی وفد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاک چین  تعلقات باہمی احترام کی بنیا د پر استوار ہیں، عالمی برادری کو خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے سی پیک کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان عالمی محاذ آرائی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم ملک کے اندر اور باہر امن و استحکام لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کئے۔

جسمیں خطے کی صورتحال، سی پیک، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و ثقافتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی جمعہ کے روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، ان کے ہمراہ وفد میں 3 دیگر وزرا اور اعلی ترین حکام بھی شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں