اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کی نیپال کو اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت

چین نے نیپال کو اپنی 4 بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۰۶
تاریخ اشاعت: 10:09 - September 09, 2018

چین کی نیپال کو اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازتمقدس دفاع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے نیپال کو اپنی 4 بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نپال چاروں طرف سے خشکی سے گھرے ہونے کی وجہ تجارت کے لیے بھارت کے رحم و کرم پر ہے اور اس اجارہ داری کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان واقع نیپال ایندھن سمیت اپنی بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی کے لیے بھارت پر انحصار کرتا ہے اور دیگر ممالک سے تجارت کے لیے اس کی بندرگاہیں استعمال کرتا ہے۔

لیکن اب کھٹمنڈو بھارت پر انحصار کم کرتے ہوئے چین کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل کرنے کا خواہش مند ہے کیوں کہ بھارت کے ساتھ منسلک سرحد پر سال 2015 سے 2016 سے جاری طویل ناکہ بندی سے ملک کو کئی ماہ سے ایندھن اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں