اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

محرم کی آمد پر پاکستان میں سخت سیکورٹی اقدامات

ماہ محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے حکومت پاکستان نے حسینی عزاداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے سخت اقدامات عمل میں لانے کا اعلان کیا ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۲۳
تاریخ اشاعت: 16:04 - September 09, 2018

محرم کی آمد پر پاکستان میں سخت سیکورٹی اقداماتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں خاص طور سے پنجاب اور سندھ میں کہ جہاں ماضی میں زیادہ دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں، سخت سیکورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف مذاہب کے علمائے کرام نے بھی تاکید کی ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے ہیں اور تمام مسلمانوں پر نواسہ رسولۖ کا احترام واجب ہے اور ایسے کسی بھی اقدام سے بچنے اور اس کی مخالفت کئے جانے کی ضرورت ہے کہ جس سے محرم الحرام کی عزاداری میں امن و امان کی صورت حال کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سخت سیکورٹی اقدامات کے تحت پاکستان کے کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں تاسوعا اور عاشورہ کے موقع پر موبائل سروس بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عشرہ محرم کے دوران مختلف صوبوں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابنددی لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں محرم کے دوران خاص عقیدت و احترام اور جوش و جذبے ساتھ حسینی عزاداری کا اہتما کیا جاتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں