اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بصرہ کا واقعہ ایران و عراق تعلقات کو متاثر کی سازش ہے

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں بصرہ کے حالیہ فتنے کا مقصد ایران و عراق کی قوموں کے تعلقات کو متاثر کیا جانا قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۳۵
تاریخ اشاعت: 22:06 - September 10, 2018

بصرہ کا واقعہ ایران و عراق تعلقات کو متاثر کی سازش ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں بصرہ کے حالیہ فتنے کا مقصد ایران و عراق کی قوموں کے تعلقات کو متاثر کیا جانا قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بصرہ کے فتنہ انگیز واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف حکومت، قانونی کارروائی کرے گی۔

بصرہ مظاہروں کے منتظمین نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ احتجاج کے عمل سے فتنہ پرور عناصر نے غلط فائدہ اٹھایا ہے اور ان عناصر کے داعش و کالعدم بعث پارٹی سے روابط ہیں۔

بصرہ میں حالیہ ہفتوں کے دوران بے روزگاری و بجلی و پانی کی قلت اور دیگر مسائل و مشکلات کی بنا پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں تاہم گزشتہ دنوں مشکوک تشدد بھی دیکھنے میں آیا ہے جہاں کچھ فتنہ انگیز عناصر نے لوگوں کے عام احتجاج سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے بصرہ شہر میں ایران کے قونصل خانے کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس ایرانی قونصل خانے کو نذر آتش کر دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں