اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے فرانس اور پاکستان متفق

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فونی گفتگو میں دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی پرقابو پانے سے متعلق گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۶۸
تاریخ اشاعت: 10:52 - September 14, 2018

دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے فرانس اور پاکستان متفقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے دو طرفہ تعاون اور رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

فرانسیسی صدر میکرون نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت چکائی اس جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

فرانسیسی صدر نے توانائی، آبی وسائل سمیت تجارت کے دیگر شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں عمران خان نے فرانسیسی صدر کو خطے کی صورت حال ، افغانستان میں قیام امن کی اہمیت اورہندوستان سے تعلقات سے بریف کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں