اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سپاہ کے میزائل دشمنوں کو ایک انتباہ

تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ جنگ و جارحیت اور پابندیوں سے ڈرنا درس عاشورا کے منافی ہے اور ایرانی قوم گذشتہ چالیس برسوں سے عاشورہ کی راہ پر گامزن ہے اور بڑی طاقتوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے سرانجام ان طاقتوں کو شکست دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۷۸
تاریخ اشاعت: 23:50 - September 14, 2018

سپاہ کے میزائل دشمنوں کو ایک انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلین کاظم صدیقی نے عراقی کردستان میں دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ کے ایک خفیہ مقام پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اس اقدام نے پوری دنیا پر سراغ رسانی کے شعبے میں ایران کی مہارت کا لوہا منوا لیا اور میزائل حملے کا یہ اقدام علاقے اور علاقے سے باہر دشمنوں کو ایک بڑا انتباہ ہے۔

انھوں نے مختلف شعبوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ترقی کا عمل نہیں رک سکتا۔

حجت الاسلام و المسلین کاظم صدیقی نے عراق کے حالیہ واقعات اور بصرے میں ایران کے قونصل خانے کو نذرآتش کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی سعودی فتنے سے ایران و عراق کی قوموں کا بندھن کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے شام میں ادلب کی صورت حال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکی بہانے بازی سے ادلب میں دہشت گردوں کو ہرگز نہیں بچایا جا سکے گا اور شام میں اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا۔

انھوں نے نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ملک کی حکومت سے کہا کہ وہ شیخ زکزکی کی رہائی میں رکاوث کھڑی نہ کرے۔

حجت الاسلام و المسلین کاظم صدیقی نے جمہوریہ آذربائیجان میں محرم کے جلوس پر عائد پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت کو شہدائے کربلا کی عزاداری کی راہ میں مزاحمت نہ کرنے کی صلاح دی اور کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے عوام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام عشق و لگاؤ رکھتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں