اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت، موگرینی

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۷۹
تاریخ اشاعت: 23:51 - September 14, 2018

روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت، موگرینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی جاری خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور میانمار میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ مغربی میانمار میں راخین کے علاقے میں روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورت حال کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔

موگرینی نے میانمار میں دو نامہ نگاروں کے خلاف عدالتی کارروائی اور ان کی سات برس کی قید کی سزا کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔

یہ نامہ نگار دسمبر دو ہزار سترہ میں اس وقت گرفتار کر لئے گئے تھے جب وہ روہنگیا مسلمانوں پر میانماری فوج کی جارحیت و تشدد کی تصاویر بنا رہے تھے۔

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کی جارحیت میں ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں