اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نیا نکاح نامہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نیا نکاح نامہ متعارف کرادیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۰
تاریخ اشاعت: 10:43 - February 06, 2018

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نیا نکاح نامہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے تین طلاق سے باز رکھنے کے لئے نیا نکاح نامہ متعارف کرادیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی شخص فی الفور تین طلاق نہیں دے سکتا۔
مسلم پرسنل بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نکاح نامہ میں تخفیف یا اصلاح کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ کیونکہ حکومت پارلیمنٹ میں تین طلاق دینے والے کو مجرم قراردینے کا بل منظور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نےگذشتہ برس تین طلاق کے قانون کو ختم کردیا تھا اس کے باوجود مسلمانوں میں تین طلاق کا سلسلہ جاری ہے۔

آل انڈیا پرسنل بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ حکومت کا نیا قانون مسلمانوں کے ذاتی قانون میں مداخلت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے نو فروری کو حیدرآباد میں بورڈ کا اجلاس ہونے والا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں