اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ چین تجارتی جنک، ٹرمپ نے ایک اور وار کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے چین سے منگائی جانے والی دو سو ارب ڈالر کی اشیا پر دس فی صد ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۱۲
تاریخ اشاعت: 22:00 - September 18, 2018

امریکہ چین تجارتی جنک، ٹرمپ نے ایک اور وار کر دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاوس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی مزید دو سو ارب ڈالر کی اشیا پر دس فی صد ڈیوٹی عائد کرنے کا حکم دیا ہے جس پر چوبیس ستمبر سے عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

اس بیان کے مطابق اگر چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی زرعی اجناس اور صنعتی اشیا پر ڈیوٹی عائد کی تو چین سے منگائی جانے والی مزید دو سو سڑسٹھ ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیکس لاگو کر دیئے جائیں گے۔
ٹرمپ کا دعوی ہے کہ انہوں نے چین کو امریکہ کے ساتھ انصاف سے کام لینے کا موقع دیا ہے لیکن بیجنگ نے تاحال اپنے رویئے میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق نئی ڈیوٹی کا اطلاق چین سے منگائی جانے والی چھے ہزار سے زائد اشیا پر ہو گا جن میں فرنیچر، ہینڈ بیگ، ویکیوم کلینر، بلڈنگ میٹریل اور سی فوڈ بھی شامل ہیں۔

امریکہ اور چین اب تک ایک دوسرے کے خلاف پچاس پچاس ارب ڈالر کے درآمداتی ٹیکس عائد کر چکے ہیں اور بیجنگ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے نئے درآمداتی ٹیکسوں کا ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں