اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سوچی معاہدہ شامی حکومت کی حاکمیت کے لئے

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف امریکی الزامات کو شام میں امریکہ کی جانب سے اپنی شکست پر پردہ ڈالنے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ سوچی معاہدہ تہران اجلاس کی سفارتی کوشششوں کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۲۴
تاریخ اشاعت: 14:36 - September 19, 2018

سوچی معاہدہ شامی حکومت کی حاکمیت کے لئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلامعلی خوشرو نے مشرق وسطی اور شام کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچی معاہدہ ایران،ترکی اور روس کے مابین 7 ستمبر کو تہران اجلاس کی سفارتی کوشششوں کا نتیجہ ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ سوچی معاہدہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اصولوں پر مبنی ہے تا کہ شام میں سویلین کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی معاہدہ شام میں شامی حکومت کی حاکمیت کے لئے ہے تا کہ دوسرے ممالک کی طرح شام کی حکومت بھی اپنی رٹ قائم کر سکے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں