اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظيم قربانی، مظلومیت اور تشنہ دھانی کی غمناک اور المناک واقعہ کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں ہزاروں عزادار شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۲۷
تاریخ اشاعت: 21:54 - September 20, 2018

ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظيم قربانی، مظلومیت اور تشنہ دھانی کی غمناک اور المناک واقعہ کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت  تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔

جلوس عزا اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔ تہران ، قم ، مشہد، شیراز، اصفہان، تبریز، ہمدان اور دیگر شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین کی یاد میں عظیم اجتماعات منعقد ہوئے ہیں اور عزادار سینہ زنی کرتے ہوئے ،امام رضا کے حرم، حضرت معصومہ کے حرم ، حضرت شاہ عبدالعظیم کے حرم ، حضرت شاہچراغ کے حرم اور دیگر مقدس مقامات کی طرف رواں دواں ہیں اور سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے پیارے نواسے کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔ ایران کے صدر نے بھی شاہ عبدالعظیم میں جلوس عزا اور مجلس عزا میں شرکت کی۔

ادھر کربلائے معلی میں موجود ہمارے نمائندے کا کہناہے کہ اس وقت کربلائےمعلی، عراق اور دنیا بھرسے آئے ہوئے سوگواروں سے مملو ہے اور کئی لاکھ  سوگوار اور عزادار اس وقت کربلا ئے معلی میں امام مظلوم کربلا اور ان کے اصحاب و انصار کی مظلومیت پر آنسو بہارہے ہیں اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و ماتم کرکے امام عالیمقام کے پیاسے بچوں کی یاد اور اہل حرم کے مصائب پراشک غم بہارہے ہیں ۔

اس موقع پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔ شام۔ بحرین، کویت، سعودی عرب، لبنان ، ترکی، افغانستان  نیز یورپ اور امیرکہ میں بھی سید الشہداء کی عظيم قربانی کی یاد میں یوم عاشور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ہندوستان میں کل یوم عاشور منایا جائے گا۔ پاکستان بھر میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بھی نویں محرم کی مناسبت سے یوم عباس (ع) منایا جارہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں