اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان اور افغانستان کی اسٹریٹیجک شراکت میں پیشرفت پر دونوں ملکوں کی رضامندی کا اظہار

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہندوستان اور افغانستان کی اسٹریٹیجک شراکت میں پیشرفت اور افغانستان میں جاری امن عمل کی صورت حال سمیت کئی اہم علاقائی اور دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۳۴
تاریخ اشاعت: 22:40 - September 20, 2018

ہندوستان اور افغانستان کی اسٹریٹیجک شراکت میں پیشرفت پر دونوں ملکوں کی رضامندی کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کرنے والے افغان صدر اشرف غنی نے حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں ہونے والے انتخابات سے پہلے ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دہشت گردی اور بنیاد پرستی کی وجہ سے افغان عوام کو درپیش چیلنج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور افغانستان کی کثیر الجہتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بارہ سے پندرہ ستمبر کے درمیان ہند افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری شو کی کامیابی سے اختتام پذیر ہونے کی تعریف کی اور چابهار بندرگاہ اور ایئر کوریڈور کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسی طرح طے پایا کہ دونوں ممالک مختلف بین الاقوامی اداروں میں بھی اپنے تعاون کو فروغ دیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں