اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستانی طیارے میں کیبن پریشر کم ہونے سے 30 مسافر زخمی

ہندوستان کے مسافر بردار طیارے کا کیبن پریشر کم ہونے سے مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۴۲
تاریخ اشاعت: 17:18 - September 21, 2018

ہندوستانی طیارے میں کیبن پریشر کم ہونے سے 30 مسافر زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مسافر بردار طیارے کا کیبن پریشر کم ہونے سے مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا۔

ہندوستانی فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کی 171 افراد کو ممبئی سے جے پور لے جانے والی پرواز کا کیبن دباؤ کم ہوگیا جس کی وجہ سے طیارے میں سوار 30 مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا جب کہ دیگر کو شدید سر درد کی شکایت ہوئی۔

جیٹ ایئر ویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا علم ہوتے ہی طیارے نے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی واپس ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ مسافروں کو طبی امداد مہیا کی گئی اور تمام مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جیٹ ایئر ویز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تکنیکی خرابی کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبن پریشر میں کمی طیارے کی پرواز بھرنے سے قبل غلطی سے ’بِلیڈ سوئچ‘ آن رہ جانے کی وجہ سے ہوا ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں