اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امام حسین (‏ع) نے ساری دنیا کو درس استقامت دیا ہے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین ابوترابی فرد نے حضرت امام حسین علیہ السلام کو ایران، عراق شام، یمن اور بحرین کی قوموں کے لئے عملی نمونہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۴۵
تاریخ اشاعت: 17:29 - September 21, 2018

امام حسین (‏ع) نے ساری دنیا کو درس استقامت دیا ہے، خطیب جمعہ تہرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب حجت الاسلام و المسلمین ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا نے ہمیں جینے کا عملی درس دیا ہے اور دفاع مقدس کے دوران ہم نے منطق عاشورہ کا عملی تجربہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاع مقدس نے لبنان و عراق کے عوام کو مزاحمت کا سلیقہ سکھایا اور یہ بتایا کہ سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے مقابلے میں ٹرمپ، نتن یاہو اور بن سلمان کے رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی مزاحمت کے چار عشروں کے تجربات امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک پر پوری سختی اور استقامت کے ساتھ کاربند ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین ابوترابی فرد نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس کے زوال اور نابودی کا وقت قریب آگیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں