اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان اور ہندوستان میں شام غریباں

پاکستان اور ہندوستان میں عاشورائے حسینی کے جلوسوں کے اختتام پر شام غریباں کی مجالس عزا و سینہ زنی و نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے اور حسینی عزادار شمعیں اور مشعل جلا کر اہل حرم کی مظلومی کا غم منا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۴۹
تاریخ اشاعت: 23:44 - September 21, 2018

پاکستان اور ہندوستان میں شام غریباںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم عاشور کے جلوس  ہائے عزا کے اختتام پر ہندوستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں شام غریباں کی مجالس منعقد ہوئیں جن میں خطبا و ذاکرین اور علمائے کرام نے روز عاشور اور عصر عاشور کے بعد کے واقعے کا تذکرہ کیا اور خیام حسینی کو نذرآتش کئے جانے اور حملہ کئے جانے کا ذکر کیا۔

شام غریباں کی مجالس میں حسینی عزاداروں کے رقت آمیز مناظر جاری رہے جبکہ بعض علاقوں میں شام غریباں کی مجالس و نوحہ و ماتم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

حسینی عزاداروں کی جانب سے شمعیں اور مشعلیں جلا کر شام غریباں کی یاد منائی جا رہی ہے اور ہر طرف اہل حرم کی مظلومی پر گریا کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں نواسہ رسولۖ حضرت اباعبداللہ الحسین اور آپ کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن یعنی یوم عاشور جمعے کو نہایت عقیدت و اعترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا منایا گیا اور دونوں ممالک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے گئے اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی گئی۔

عاشور کے موقع پر دونوں ممالک میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پاکستان میں پولیس کے ساتھ فوج، رینجرز، ایف سی کے دستے بھی تعینات رہے اور جلوسوں کی فضائی نگرانی کی گئی۔ امن و امان کے تناظر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی۔

پاکستان اور ہندوستان کے مختلف بڑے شہروں خاص طور سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، نئی دہلی، لکھنؤ، ممبئی اور حیدرآباد میں بڑے جلوس عزا برآمد ہوئے جن میں کروڑوں کی تعداد میں حسینی عزاداروں نے شرکت کی۔

پاکستان میں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں جمعے کو بھی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد رہی۔

واضح رہے کہ ایران و عراق اور لبنان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو یوم عاشور منایا گیا جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں جمعے کو یوم عاشور منایا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں