اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے سانحہ اہواز کی مذمت

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے امریکہ اور دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے بعض ممالک کو سانحہ اہواز کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۷۴
تاریخ اشاعت: 18:54 - September 23, 2018

ایران کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے سانحہ اہواز کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اراکین پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے ایران کی حکومت اور قومی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ایسے حملوں سے ایرانی قوم میں اتحاد اور ہمدلی میں مزید اضافہ ہو گا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ اہواز ایران کے دشمنوں کی خباثت اور غیر انسانی اہداف کا ایک اور بین ثبوت ہے۔
ایران کے اراکین پارلیمینٹ کے مشترکہ بیان میں سانحہ اہواز میں ملوث عناصر کی شناخت اور پس پردہ عناصر کو بے نقاب کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ اہواز کا ایسا انتقام لیا جائے گا کہ دشمن کو اپنے کیے پر پچھتانا پڑے گا۔

بیان کے مطابق عالمی سامراجی طاقتوں اور خطے کی رجعت پسند حکومتوں کے زرخرید غلاموں کے اس گھناؤنے جرم سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ ایران کے ازلی دشمن اور خاص طور سے مغربی، عبری اور عربی شیطانی تکون ایرانی عوام سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا حتی بے گناہ بچوں، عورتوں اور مردوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے گریزاں نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے ایران کی حکومت اور عوام کے عزم راسخ میں کوئی خلل واقع نہیں ہو گا بلکہ وہ پوری استقامت کے ساتھ انقلاب اسلامی کی اعلی امنگوں کی جانب قدم بڑھاتے رہیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کے زرخرید غلاموں کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے نیز خبیث اور جرائم پیشہ دہشت گردوں کی کمانڈ اور انہیں چلانے والوں کے مراکز میں انٹیلی جینس نفوذ کے ذریعے، قرائن و شواہد کی روشنی میں سانحہ اہواز کا انتہائی تباہ کن اور ناقابل فراموش انتقام لیا جائے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں