اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیل کے فلسطینی اراضی میں غیرآئینی اقدامات جاری ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۸۱
تاریخ اشاعت: 19:38 - September 23, 2018

اسرائیل کے فلسطینی اراضی میں غیرآئینی اقدامات جاری ہیں، اقوام متحدہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی اقدامات (جرائم) کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کے مواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام میں امید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا، اس کے لیے فریقین کو با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنا اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا۔اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولہ نافذ کرنا ضروری ہے مگر اس کے لیے تمام فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت رد عمل ضروری ہے۔

ملاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے جو کسی بھی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پوری عالمی برادری اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں