اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرمپ کی حمایت کریں یا پھرعہدے چھوڑدیں: امریکی حکومت

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل عہدیدار یا تو صدر ٹرمپ کی حمایت کریں یا اپنے عہدے چھوڑیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۸۶
تاریخ اشاعت: 12:04 - September 24, 2018

ٹرمپ کی حمایت کریں یا پھرعہدے چھوڑدیں: امریکی حکومتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب امریکی میڈیا میں یہ خبریں گرم ہیں کہ محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صدر ٹرمپ کی ذہنی صحت کے تناظر میں ان کی صدارت ختم کرنے کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ نائب اٹارنی جنرل روڈ روزن اسٹائن نے خفیہ طور پر صدر ٹرمپ کی ریکارڈنگ کرنے اور امریکی دستور کی 25 ویں ترمیم کے تحت صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینے سے متعلق بات چیت کی تھی،جس کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل عہدیدار یا تو صدر ٹرمپ کی حمایت کریں یا اپنے عہدے چھوڑیں۔

واضح رہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے ممالک میں ٹرمپ کے غیر قانونی اور غیر منطقی اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوئے اور ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا کہ یا تووہ عہدہ چھوڑ دیں یا پھر انپنا ذہنی علاج کرائیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں