اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت اور منہ زوری کے خلاف قیام کرنے پر تاکید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نیویارک میں اپنے قیام کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۰۵
تاریخ اشاعت: 14:08 - September 25, 2018

غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت اور منہ زوری کے خلاف قیام کرنے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیویارک میں بولیویا کے صدراوو مورالس Evo Morales سے ہونے والی ملاقات  میں کہا کہ آزاد و خودمختار ملکوں کے مفادات  کا تقاضا ہے کہ ہم غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت اور منہ زوری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قوم اپنے دوست ممالک کے ساتھ ہے۔

ایران کے صدر  نے ایران اور بولیویا کی قوم کی جانب سے امریکی مداخلت  کے سامنے ڈٹ جانے کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے سامنے آزادی،قومی عزت وحمیت اور خودداری کی بڑی اہمیت ہے۔

اس ملاقات میں بولیویا کے صدر نے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکلنے اور ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ہمیشہ سے آزاد و خودمختار ملکوں کے معاملات اور امور میں مداخلت کر رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نیویارک میں اپنے قیام کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی، صدر ایران کے سیاسی مشیر مجید تخت روانچی اور عالمی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی اس دورے میں صدر ایران کی معاونت کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں