اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جوہری معاہدے کے تحفظ پر ایران اور یورپی یونین کی تاکید

ایران اور یورپی یونین نے مشترکہ بیان میں جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۰۷
تاریخ اشاعت: 20:16 - September 25, 2018

جوہری معاہدے کے تحفظ پر ایران اور یورپی یونین کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد پہلی بار کے لئے ایک مشترکہ بیان میں اس عالمی معاہدے کے تحفظ اور ایران کے اقتصادی مفادات کی فراہمی پر زور دیا.

محمد جواد ظریف اور فیڈریکا موگرینی نے اس بیان میں جوہری معاہدے کے دوسرے رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر قائم رہنے پر زور دیا.

جوہری معاہدے کے رکن ممالک نے تصدیق کی کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی 12 رپورٹوں کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے لہذا اس معاہدے کے تسلسل کی ضرورت ہے.

اس بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ اس ملک کے اقتصادی مفادات کی فراہمی اس معاہدے کا اہم حصہ ہے.

جوہری معاہدے کے اراکین نے اس معاہدے کے تحفظ اور ایرانی برآمدات اور درآمدات کی ادائیگی کے چینلز کو برقرار رکھنے کے لئے عملی تجاویز کا خیرمقدم کیا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں