اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی وزیر خارجہ کی موساد کے سرغنہ سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے امریکہ میں بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سرغنہ سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۳۵
تاریخ اشاعت: 14:42 - September 27, 2018

سعودی وزیر خارجہ کی موساد کے سرغنہ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر سرگرم مجتہد نامی سعودی صارف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور موساد کے سرغنہ یوسی کوہن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے  سے ملاقات کی۔

مجتہد کے مطابق اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کی غرض سے اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور حالیہ برسوں کے دوران اس میں بڑی تیزی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب عنقریب اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کرنے والا ہے۔

اس سے پہلے عرب ٹوئنٹی ون نامی ویب سائٹ نے لکھا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اس بات کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ عرب دنیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا سہرا اپنے سر باندھ لیا جائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں