اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کی جانب سے مشروط طور پر پاکستان کی امداد بحال کرنے کا اعلان

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائیوں کی یقین دہانی پر واشنگٹن سیکیورٹی کی مد میں اسلام آباد کو امداد دینے کے لیے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۴
تاریخ اشاعت: 12:04 - February 07, 2018

امریکہ کی جانب سے مشروط طور پر پاکستان کی امداد بحال کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ جان سالیون نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر تمام شدت پسند گروپوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حتمی کارروائیاں کرتا ہے تو امریکا معطل کی گئی امداد بحال کرنے پر رضا مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر بلاتفریق تمام شدت پسندوں کے خاتمے کے امریکی تحفظات کو دور کردے تو واشنگٹن سنجیدگی سے امداد بحال کرنے پرغور کرے گا۔

جان سالیون نے کمیٹی کو بتایا کہ امریکا نے اب تک پاکستان کی جانب سے متحرک شدت پسند گروپوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو نہیں دیکھا اور نہ امریکی مطالبات کے مطابق ان گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے ثبوت ملے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان پر گزشتہ ماہ حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا الزام عائد کرکے سیکیورٹی کی مد میں دی جانے والی 9 سوملین ڈالرز کی امداد روک دی تھی۔

امریکی امداد روکنے پر پاکستان نے واضح کیا تھا کہ اسے کسی کی امداد کی ضرورت نہیں بلکہ امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کا صرف اعتراف چاہتے ہیں اور ہم باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں