اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و ہندوستان کے درمیان تجارتی تعاون

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندرگاہ میں ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعاون بخوبی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۴۵
تاریخ اشاعت: 21:12 - September 27, 2018

ایران و ہندوستان کے درمیان تجارتی تعاونمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے بدھ کے روز نیویارک میں ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے بعد چابہار بندرگاہ کی توسیع میں ایران اور ہندوستان کے تعاون کے بارے میں کہا کہ چابہار بندرگاہ میں تعاون کا عمل بدستور جاری ہے اور ہندوستان کا مال اس بندرگاہ کے ذریعے افغانستان برآمد ہوا ہے۔

انھوں نے پیش گوئی بھی کی کہ چابہار بندرگاہ کی توسیع اور بندرگاہ کی گنجائش میں اضافہ ہو گا اور اس سلسلے میں ہندوستان مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت اپنے کرتوتوں کی بنا پر روز بروز تنہائی کا شکار ہوتی جا رہی ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں