اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سی پیک اور ہندوستان کا نیا طریقہ کار

ہندوستان سی پیک کے مقابلے مین ایشیائی ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کر کے سیلیکون کے نام سے ایک الگ راہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۵۷
تاریخ اشاعت: 19:33 - September 29, 2018

سی پیک اور ہندوستان کا نیا طریقہ کارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیر صنعت و تجارت سریش پربھو نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ازبکستان کے ساتھ گفتگو کا عمل جاری ہے اور ہندوستان اور ازبکستان باہمی تعاون سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ ایک نئی ٹرانزیٹ راہ تیار کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور ازبکستان مختلف دیگر شعبوں میں بھی کہ جن میں تیل و گیس، حفظان صحت، دواؤں کی تیاری اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔

ہندوستان علاقے کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کا دآئرہ وسیع کر کے چین کے اس اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہ علاقے کے مختلف ملکوں کے تعاون اور سی پیک کے ذریعے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں