اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی بیجنگ کی جانب سے مذمت

حکومت چین نے پاکستان میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
خبر کا کوڈ: ۲۷۱
تاریخ اشاعت: 21:54 - February 08, 2018

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی بیجنگ کی جانب سے مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کراچی میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جس میں ایک چینی باشندہ  ہلاک ہوگیا ہے کہاکہ چین دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے -

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائے -

حکومت چین نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے چین کی بحری جہاز رانی کی کمپنی کے دو چینی کارکنوں پر حملہ کردیا تھا جس میں ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا -

چین نے گذشتہ برس اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ حتی الامکان پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں - چین اور پاکستان نے گذشتہ کئی برسوں سے سی پیک منصوبے پر کام شروع کررکھا ہے -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں