اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہیں کریں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرمائی اولمپک کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا جانے والے عہدیدار امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۸
تاریخ اشاعت: 23:26 - February 08, 2018

امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہیں کریں گے، شمالی کوریامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کے موقع پر شمالی کوریا کے عہدیداروں کا امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی تسلط اور بالادستی کو ہرگزقبول نہیں کرتا اور جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہے۔شمالی کوریا امریکہ کو جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی اور بحران کا اصل ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں