اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خوفناک طوفان مائیکل فلوریڈا سے ٹکرا گیا

امریکہ میں خوفناک سمندری طوفان مائیکل نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ اور چھے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۸۵
تاریخ اشاعت: 21:56 - October 12, 2018

خوفناک طوفان مائیکل فلوریڈا سے ٹکرا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خوفناک سمندری طوفان مائیکل جمعرات کی شب امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کا علاقہ پین ہینڈل طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں نے متعدد مکانات گرا دیئے ہیں۔ 

طوفان کے سبب کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

امریکی صدر نے ریاست فلوریڈا کے تمام علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

 سولہ ستمبر کو خوفناک طوفان فلورنس نے شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں