اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و ہندوستان کے درمیان بندرگاہی اور بحری تعاون میں توسیع

ایران اور ہندوستان نے اپنے دو طرفہ بحری اور بندرگاہی تعاون اور چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لئے سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۸۷
تاریخ اشاعت: 22:11 - October 12, 2018

ایران و ہندوستان کے درمیان بندرگاہی اور بحری تعاون میں توسیعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جہاز رانی کی تنظیم کے سربراہ محمد راستاد نے اپنے دو روزہ دورہ ہندوستان میں اس ملک کی جہاز رانی کے نائب وزیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے ایران اور ہندوستان کے درمیان جہاز رانی کے شعبوں میں تعاون کی توسیع کے طریقوں اور چابہار کے کنٹینر ٹرمنل کی توسیع کے پہلے مرحلے میں ہندوستان کی آئی پی جی ایل کمپنی کے ساتھ عارضی سمجھوتے پر گفتگو کی۔

فریقین نے اسی طرح ہندستان کی کمپنی کی جانب سے اس ٹرمنل سے بندرگاہی وسائل و آلات کی خریداری کے معاملے کو آخری شکل دینے اور ایران، ہندوستان اور افغانستان کی شمولیت سے چابہار کے سہ جانبہ ٹرانزیٹ سمجھوتے پر عمل درآمد کے پہلے اجلاس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ ایک ایسی اہم بندرگاہ ہے جو شمالی طرف سے بحیرہ عمان میں واقع ہے اور جو اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن اور بین الاقوامی آزاد سمندر تک دسترسی نیز علاقے کے دیگر ملکوں کے ساتھ ایران کے لین دین میں خاص مقام رکھتی ہے۔

یہاں اس بت کا ذکر ضروری ہےکہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارت کی شرح دو ہزار سترہ میں تیرہ ارب، ستّر کروڑ ڈالر سے تجاوز کر کئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں