اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعطم کو پانچ سال کی سزا

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزاسنائی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۹
تاریخ اشاعت: 23:29 - February 08, 2018

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعطم کو پانچ سال کی سزامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر جہاں خالدہ ضیا کو پانچ سال قید کی سزائے سنائی ہے وہیں خود انہوں نے اس الزام کو سیاسی قراردیتے ہوئے اس کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

بدعنوانی کے اس مقدمے میں خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے اور پارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین طارق رحمان سمیت پارٹی کے کئی دیگر اعلی لیڈروں کو دس سال قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دوہزار ایک سے دوہزار چھے کے برسوں میں ان کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریبا ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

خالدہ ضیا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ سمیت دیگر شہروں میں صورتحال سخت کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور سیکورٹی فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈھاکہ میں خالدہ ضیا کےحامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر جمعرات کو بیشتر اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں