اپ ڈیٹ: 23 February 2018 - 18:39
دنیا بھر میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کی وجہ سے لاکھوں بچے یا تو اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر انھیں مختلف قسم کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۰
تاریخ اشاعت: 23:32 - February 08, 2018

سوڈان میں 300 سے زائد بچے رہامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی سوڈان میں مختلف مسلح گروپوں نے اپنے پاس موجود 300 سے زائد ایسے بچوں کو رہا کر دیا ہے جو ان گروپوں میں بطور فوجی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران ان بچوں کو باقاعدہ غیر مسلح کیا گیا اور انہیں سویلین کپڑے فراہم کیے گئے۔

بیان کے مطابق ان بچوں کو نفسیاتی مدد اور مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ بچے ان 700 بچوں میں شامل ہیں جنہیں آئندہ چند ہفتوں میں رہا کیا جانا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں