مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ سمیت اس ملک کی مختلف ریاستوں کے بیس سے زائد شہروں میں ایک ساتھ 'ووٹ ہمارا بات ہماری' ، 'سبھی شہری برابر ہیں' کے ہیش ٹیگ کے پلے کارڈ لیے مسلم نوجوان جمع ہوئے اور ملک میں حالیہ برسوں میں مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کی “Day of Resistance” منایا اور اپنے شہری حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ۔
احتجاج میں شامل افراد نے اس احتجاج کو پہلا قدم بتایا اور 2019 سے قبل ملک بھر میں ووٹرز کو بیدار کرنے کی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
مظاہرین کے اہم مطالبات تھے کہ ہندوستان کا ہر شہری برابر کے معاوضے اور احترام کا حق دار ہے۔ ہندوستان کے ہر شہری کو انصاف کے حصول کا برابری کا حق ہے۔
ہمارے معاشی حقوق کا احترام ہو۔ ہمارے تعلیمی حقوق کا احترام ہمارے جینے کے حق کا احترام ہو۔
پیغام کا اختتام/