اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

برسلز اجلاس میں شریک یورپ و ایشیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں نے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۴۱
تاریخ اشاعت: 20:22 - October 19, 2018

ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، برسلز اجلاس میں شریک یورپ و ایشیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں نے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے عالمی سلامتی کے لئے اہم قرار دیا ہے۔انھوں نے ایٹمی معاہدے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی معاہدے کے پرامن مقاصد حاصل ہو رہے ہیں۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اجلاس کے آغاز سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین نے اس سلسلے میں ایک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس پر کامیاب طریقے سے عمل شروع ہو جائے گا۔

فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی اور ایشیائی ملکوں کے موقف کے سلسلے میں بھی کہا کہ تمام ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کئے جانے کے خواہاں ہیں اور یہ مسئلہ ایشیائی ملکوں خاص طور سے وسطی ایشیا کے ملکوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی کے بعد یورپی ملکوں نے ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کی حفاظت پر ضرورت پر زور دیا اور امریکی پابندیوں کو بے اثر بنانے کے لئے اعلان کیا کہ یورپ، مالی ٹرانزیکشن کا سسٹم، ایس پی وی قائم کر رہا ہے تاکہ ایران کے خلاف مسلط کی جانے والی امریکی پابندیوں کے برخلاف یورپ اور ایران کے درمیان تجارت کا عمل جاری رہے۔

واضح رہے کہ یورپ کی جانب سے قائم کئے جانے والے اس سسٹم میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے دیگر ممالک بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں