اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیراعظم کا سعودی عرب کا دوسرا دورہ

پاکستانی وزیراعظم نے مختصر وقفے کے بعد سعودی عرب کا دوسرا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۴۵
تاریخ اشاعت: 20:44 - October 19, 2018

پاکستانی وزیراعظم کا سعودی عرب کا دوسرا دورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 5 ہفتوں کی مختصر مدت کے دوران دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کا مقصد آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پروگرام سے بچنے کے لیے مالی امداد کا حصول ہے یا پھر یہ کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مضبوط پوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیے جاسکیں۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان 22 اور 23 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا یہ دورہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کے لیے طے شدہ مذاکرات سے محض دو ہفتے قبل کیا جا رہا ہے، جو کہ 7 نومبر کو شروع ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے کے دوران سعودی شاہی خاندان کو مالی امداد کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان موجودہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب اور چین سے 5 ارب ڈالر کی امداد کے لئے کوشاں ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کا مقصد ریاض میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرنا ہے۔

سرمایہ کاری کانفرنس میں ترکی میں سعودی سفارت خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے اغوا اور قتل کے بعد امریکا نے شرکت سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اس عالمی کانفرنس کو شدید دھچکا لگا ہے اور اب دنیا بھر سے متعدد وفود اور میڈیا گروپس عالمی کمپنیوں کے سربراہوں اور کانفرنس کے معاونین نے بھی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

علاوہ ازیں متعدد گلوبل بزنس اور فنانس سے متعلق کمپنیوں نے بھی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ فرانسیسی ڈیفنس الیکٹرونکس گروپ کے چیئرمین پیٹرس کین اور تھیلزسپیس کمپنی نے شرکت سے معذرت کرلی ہے جبکہ اورامڈ گلوبل کمپنی نے اپنی تشویش سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں