اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خاشقجی کے مشتبہ قاتلوں کی نئی تصاویر منظرعام پر

ترکی کے اخبار صباح نے اس سعودی ٹیم کی نئی تصاویر شائع کی ہیں جس پر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۴۸
تاریخ اشاعت: 21:08 - October 19, 2018

خاشقجی کے مشتبہ قاتلوں کی نئی تصاویر منظرعام پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی کے اخبر صباح نے لکھا ہے کہ ترک سیکوٹی اہلکاروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سعودی ٹیم کے اراکین کا پتہ لگایا ہے جو یکم اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے اور دوسرے دن استنبول ایرپورٹ سے ریاض کے لئے روانہ ہو گئے۔

اخبار کے مطابق خاشقجی قتل کے دو مشتبہ قاتل منصور ابوحسین اور نائف العریفی، یکم اکتوبر کو شام چار بج کر چودہ منٹ پر خصوصی طیارے سے اور محمد الہوساوی، خالد الحطابی اور مشعل البستانی نامی تین دیگر افراد دو اکتوبر کو صبح سویرے ترکی کے استنبول ایرپورٹ پہنچے تھے۔

اسی سلسلے میں جمعرات کو ترکی کے اخبار صباح نے ماہر عبدالعزیز مطرب نامی ایک سعودی افسر کی، کہ جس پر بعض ذرائع خاشقجی کو قتل کرنے کا شبہ بھی ظاہر کر رہے ہیں، تصاویر شائع کی تھیں۔

خاشقجی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد سے ان کوئی پتہ نہیں ہے۔وہ سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں