اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراقی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات؛ پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل پرتبادلہ خیال

عراقی سفیرنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی زائرین کے چہلم پرعراق جانے کے لئے ویزا کے معاملے پربات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۴۹
تاریخ اشاعت: 21:12 - October 19, 2018

عراقی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات؛ پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل پرتبادلہ خیالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخارجہ نے ہزاروں پاکستانی زائرین کے اربعین پرعراق جانے کے لئے ویزے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رپورٹس پرتشویش سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے زائرین کی واپسی کے لئے بھی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ ویزا کے مکمل طریقہ کارکومزید آسان بنایا جائے، جس پرعراقی سفیرنے وزیرخارجہ کو سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ ہرسال اربعین کے موقع پر کربلائے معلی میں کروڑوں عزاداروں کا اجتماع ہوتا ہے اور پاکستان بھر سے ہزاروں شہری زمینی اور فضائی سفر طے کرکے کربلائے معلی پہنچ جاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق عراقی اور ایرانی عزاداروں کے بعد سب سے زیادہ پاکستانیوں کی تعداد ہوتی ہے۔

پاکستانی زائرین کا شکوہ ہے کہ عراقی حکومت ویزا دینے میں دشواریاں پیدا کررہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی زائرین کو کوئٹہ سے تفتان سفر میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے، حکومت سیکیورٹی کے نام پر زائرین امام حسین علیہ السلام کو کئی کئی دنوں تک کوئٹہ اور تفتان میں روک کر رکھتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں