اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ڈی آئی خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک اور شیعہ مسلمان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۶
تاریخ اشاعت: 23:48 - February 08, 2018

ڈی آئی خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سٹی کی حدود میں واقع کمشنری بازار میں دودھ  فروش کی دکان پر موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد گولیاں لگنے سے افتخار حسین موقع پہ ہی شہید ہوگئے۔

شہید افتخار حسین، شہید مختار حسین کے بھانجے تھے جنہیں مریالی میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا اور تاحال ان کے قاتل کو بھی ڈی آئی خان پولیس گرفتار نہیں کر پائی۔

 شہر میں چند روز کے اندر تین نوجوان شیعہ مسلمان ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال کسی ایک قاتل کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین اور دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کو تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے حالات کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے تکفیری دہشت گردوں  کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں