اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن: الحدیدہ کے بازار پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری 29 شہید و زخمی

مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے بیت الفقیہ شہر پر سعودی اتحاد کی بدھ کی رات کی بمباری میں کم سے کم انّیس عام شہری شہید اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۷۵
تاریخ اشاعت: 21:42 - October 25, 2018

یمن: الحدیدہ کے بازار پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری 29 شہید و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن میں العالم کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے شہر بیت الفقیہ کے المسعودی نامی  علاقے کے ایک بازار پر وحشیانہ طریقے سے بمباری کر دی جس میں انتیس یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

الحدیدہ کے اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز الحدیدہ پر بھی شدید حملہ کیا جس میں ایک بچہ سمیت تین یمنی شہری شہید اور چھے دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

سعودی اتحاد تیرہ جون سے الحدیدہ پر قبضہ کرنے کے لئے شدید اور وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ ہی یمنی عوام کی انسان دوستانہ امداد کا واحد راستہ ہے۔ یمن میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کی کوآرڈینیٹر لیزگرینڈ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں انسانی صورت حال تیزی سے ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

انھوں نے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی بنا پر الحدیدہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی صوبے الحدیدہ میں جنگ کے شدت اختیار کر جانے کے باعث ساڑھے پانچ لاکھ یمنی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوجی کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے مختلف جنوبی علاقوں میں قائم سعودی فوجی ٹھکانوں پر تابڑتوڑ میزائل حملے کر رہی ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں