اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی ڈیتھ اسکواڈ کا سرغنہ ایران کا بھی سخت دشمن ہے، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے خبردی ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والی ٹیم کا سرغنہ ایران کے خلاف ریاض اور واشنگٹن کے تعاون کا سرگرم رکن تھا۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۷۷
تاریخ اشاعت: 20:13 - October 26, 2018

سعودی ڈیتھ اسکواڈ کا سرغنہ ایران کا بھی سخت دشمن ہے، امریکی میڈیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی نیوز ویب سائٹ ڈیلی بیسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی ولیعہد کے مشیر احمد عسیری نے جو اس وقت خاشقجی کے قاتلوں کی ٹیم کا سرغنہ بتایا جارہا ہے دوہزار سترہ میں امریکی صدر کے مشیروں کے ساتھ ملاقات میں ایران کی حکومت کو گرانے کی اسٹریٹیجی اور منصوبے پر بات چیت کی تھی۔

ڈیلی بیسٹ (The Daily Beast) نے لکھا کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے احمد عسیری کو اپنی نمائندگی میں ان اجلاسوں اور میٹنگوں میں بھی بھیجا تھا جو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع ہوئی تھیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ احمد عسیری نے ان ملاقاتوں میں اس وقت کے ٹرمپ کے مشیروں اسٹیو بنن اور مایکل فلین سمیت متعدد امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔

خاشقجی کے قتل کا معاملہ سامنے آنے اور سعودی حکومت کی رسوائی کے بعد سعودی ولیعہد بن سلمان نے احمد عسیری کو ملک کی انٹیلی جینس کے ڈپٹی چیف کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔احمد عسیری یمن پر مسلط کی گئی جنگ میں جارح سعودی افواج کا ترجمان بھی رہ چکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں