اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں کوریائی سفیر کی طلبی، سام سنگ کے غیراخلاقی رویے پر احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کرکے سرمائی اولمپکس کی تقاریب میں ایرانی ایتھلیٹس کے خلاف سام سنگ کمپنی کے غیراخلاقی اور کھیل کے اصولوں کے منافی رویے پر شدید احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۸
تاریخ اشاعت: 11:49 - February 09, 2018

ایران میں کوریائی سفیر کی طلبی، سام سنگ کے غیراخلاقی رویے پر احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اولمپک کمیشن کے حکام اور نامور کوریائی کمپنی سام سنگ کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے ایتھلیٹس کو ٹیبلیٹ اور موبائل تحفے میں دیئے گئے جبکہ عالمی پابندیوں کا بہانہ بناتے ہوئے شمالی کوریائی کھلاڑیوں کے ساتھ ایرانی ایتھلیٹس کو بھی اس تحفے سے محروم کیا گیا۔

ایرانی دفترخارجہ نے اس دوہرے معیار پر احتجاج کرتے ہوئے تہران میں تعینات کوریائی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔

سنیئر ایرانی سفارتکار نے کہا کہ سام سنگ کمپنی کا یہ رویہ کھیلوں کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیراخلاقی تھا اور اگر سام سنگ کمپنی اپنے اس رویے پر معافی نہ مانگے تو اس سے ایران اور سام سنگ کے درمیان تجارتی تعلقات پر منفی اثرات پڑیں گے۔

اس موقع پر کوریائی سفیر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے اعلی حکام بشمول دفترخارجہ سے مسلسل رابطے میں تھے اور متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت یا سام سنگ کمپنی اس واقعے میں کوئی مداخلت نہیں کی ہے۔

ام سنگ کمپنی نے  بھی  اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تحائف کی تقسیم کا براہ راست اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس نے یہ تحائف عالمی اولمپک کمیٹی کے سپرد کیے تھے۔ بیان میں اس واقعے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے  ہوے گیا گیا ہے کمپنی کو خوشی  ہے کہ عالمی اولمپک کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سام سنگ کے فراہم کردہ تحائف سرمائی اولمپک میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کو بھی دیئے جائیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں