اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے الخوبہ میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۸۳
تاریخ اشاعت: 20:51 - October 26, 2018

سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے الخوبہ کے علاقے میں واقع سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر تین میزائیل داغے ہیں جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مغربی ساحلی علاقے التحیتا میں یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحاد کی دو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ان میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مشرقی جبل الدود کے علاقے میں سعودی اتحاد کے کنوائے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔صوبہ جیزان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی ایک کارروائی میں متعدد سعودی فوجیوں کے مارے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے تیز کردیئے ہیں۔دوسری جانب یمن کی انجمن علما نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں وطن کا بھرپور دفاع کریں اور محاذ جنگ پر جانے کے لئے لازمی تربیت حاصل کریں۔

یمن کی انجمن علما نے یہ اپیل صوبہ الحدیدہ کے شہر بیت الفقیہ پر حالیہ سعودی جارحیت کے بعد کی ہے جس میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

بیان میں یمنی عوام سے باہمی اتحاد و یکجہتی قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمن کے فریب میں آنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ قوم کی آغوش میں واپس آجائیں۔

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز صوبہ الحدیدہ کے شہر بیت الفقیہ پر بمباری کی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت اکیس افراد شہید اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یمن میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کی کوآرڈینیٹر لیزگرینڈ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں انسانی صورت حال تیزی سے ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

انھوں نے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی بنا پر الحدیدہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی صوبے الحدیدہ میں جنگ کے شدت اختیار کر جانے کے باعث ساڑھے پانچ لاکھ یمنی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق اس وقت چودہ ملین یمنی شہریوں بھوک کا سامنا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں