اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آزادی اظہارنہیں:یورپی عدالت

یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخی آزادیٴ اظہار نہیں کیونکہ اس سے مذہبی ہم آہنگی اورامن خطرے میں پڑسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۸۸
تاریخ اشاعت: 9:32 - October 27, 2018

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آزادی اظہارنہیں:یورپی عدالتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای ایچ سی آر) نے پیغمبر اسلام(ص) کے لیے توہین آمیزکلمات کہنے والی آسٹریا کی ای ایس نامی خاتون کے خلاف سزا کے فیصلے میں کہا ہے کہ پیغمبر (ص)کی شان میں گستاخی کو آزادیٴ اظہار قرار نہیں دیا جاسکتا، یہ گستاخی تعصب میں اضافے کی وجہ بن سکتی ہے جس کے باعث بین المذاہب امن بھی خطرے میں پڑسکتا ہے۔ یورپی عدالت نے فیصلہ بھی دیا کہ یورپی یونین کے چارٹربرائے انسانی حقوق کی شق نمبر 10 کے تحت اس خاتون کے انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

ای ایس کے نام سے مشہورخاتون نے 2008 اور2009 میں اسلام کے بارے میں بنیادی معلومات کے عنوان کے تحت مختلف تقاریر میں پیغمبرِ اسلام(ص) کے بارے میں چند گستاخانہ کلمات ادا کیے تھے جن کی پاداش میں ان پر ویانا کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا اورعدالت نے انہیں فروری 2011 میں مذہبی اصولوں کی تحقیر کا مجرم قرار دیتے ہوئے 480 یوروکا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس فیصلے کو آسٹریا کی اپیل کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں