اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے نہیں، بات چیت سے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے گورنر نے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے نہیں، بات چیت سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۸۹
تاریخ اشاعت: 9:38 - October 27, 2018

مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے نہیں، بات چیت سےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل ٹائمس ناؤ کی طرف سے کشمیر پر منعقد ہ ایک پروگرام میں کہا کہ بات چیت کا وقت آئے گا نہ دہشت گردوں اور نہ ہی ہماری بندوق سے کچھ ہوگا۔ بلکہ اگرکچھ ہوگا تو بات چیت سے ہوگا۔ ویت نام میں بھی بات کرنی پڑی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 50 سال میں کشمیر کی قیادت نے وہاں کے لوگوں کو جھوٹے خواب دکھا کر گمراہ کیا انہوں نے کہا کہ دہلی سے جو لیڈر جاتے ہیں وہ وہاں کچھ اور کہتے ہیں اور دہلی آکر کچھ اور کہتے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کو کسی طرح اس بات کا یقین دلانا ہے کہ ہم ان کے دوست ہیں، دشمن نہیں۔ آج وہاں بے اعتمادی کا ماحول ہے۔ اصلی چیز ہے اعتماد پیدا کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کام بات چیت نہیں، بات چیت کے لئے ماحول تیار کرنا ہے۔ بات چیت کرنا مرکزی حکومت کا کام ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں