اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ

عالمی امدادی ادارے آکسفام نے امریکہ اور یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے پیش نظر سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی فوری طور پر بند کردیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۹۲
تاریخ اشاعت: 19:54 - October 27, 2018

سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آکسفام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہر تین گھنٹے میں ایک عام شہری مارا جارہا ہے اور بہت سے لوگ بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک جنگ یمن میں عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے، سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی بند کردی جائے۔

آکسفام پندرہ خیراتی اداروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو دنیا کے اٹھانوے ملکوں میں غربت، بھوک اور بمیاریوں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں