اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پارلیمانی انتخابات: چمن میں پاک افغان سرحد آج بند رہے گی

قندہار صوبے میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں چمن میں پاک افغان سرحد آج بند رہے گی، بندش کا مقصد افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پر امن انعقاد میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۹۵
تاریخ اشاعت: 22:16 - October 27, 2018

پارلیمانی انتخابات: چمن میں پاک افغان سرحد آج بند رہے گیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کے مطابق قندہار صوبے میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں چمن پاک افغان سرحد بند ہے، جبکہ آمدورفت کا مرکزی دروازہ باب دوستی سیل کیا گیا ہے جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ درآمدات برآمدات نیٹو سپلائی امپورٹ ایکسپورٹ بھی آج بند رہے گی ۔

باب دوستی افغان الیکشن میں ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےپیش نظر بند کیاگیا، باب دوستی سے پیدل آمدورفت بحال ہے اور آنے جانے والوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں