اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۰۰
تاریخ اشاعت: 12:55 - October 28, 2018

امریکا جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملنے کی درخواست کی تھی تاہم میں نے صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

صحافی کی منگیتر نے مزید کہا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے اس لیے احتجاجاً صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان صحافی کے قتل سے لاعلم تھے۔

مقتول صحافی کی منگیتر نے کہا کہ بہیمانہ قتل کے منصوبہ ساز سے لے کر قاتل اور منصوبے کو کامیاب بنانے والے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لانا چاہیے۔ ایک ایک مجرم کو سخت سے سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

مقتول صحافی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے مزید کہا کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کردیا جائے گا تو وہ کبھی انہیں قونصل خانے میں جانے نہیں دیتیں۔ وہ ایک خوفناک دن تھا۔

خدیجہ چنگیز نے مزید کہا کہ صحافی کی لاش کی نشاندہی کی جانی چاہیئے، اس حوالے سے کسی سعودی آفیشل نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے، صحافی کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ہوئی تو وہاں جانا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ مقتول صحافی کے قتل پر امریکی صدر نے سعودی فرماں روا کے لاعلم ہونے کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے شاہ سلمان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں