اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی ڈرون حملے میں طالبان سجنا گروپ کے سجنا محسود ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے نائب امیر سجنا محسود کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۱
تاریخ اشاعت: 21:30 - February 09, 2018

امریکی ڈرون حملے میں طالبان سجنا گروپ کے سجنا محسود ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جس میں ٹی ٹی پی کے نائب امیر بھی شامل ہیں جبکہ ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا۔

مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے اور ڈرون حملہ افغانستان کی حدود میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے امیر خان سید عرف سجنا محسود کو یکم نومبر 2013 میں پاکستانی طالبان کا نیا امیر نامزد کیا گیا اور یہ حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا ۔

ان کی نامزدگی حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد عمل میں آئی تھی اور طالبان کے نئے امیر کے لیے شوریٰ اجلاس میں 4 ناموں پر مشاورت کی گئی تھی، جن میں خان سید، عمر خالد خراسانی، ملا فضل اللہ اور غالب محسود شامل تھے۔

40 سالہ سجنا کو کراچی میں بحریہ کی بیس پر حملے میں ملوث خیال کیا جاتا ہے جبکہ انہیں 2012 کے بنوں جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں