اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپی یونین، ایران کے ساتھ تعلقات بگاڑنے والے عناصر سے ہوشیار رہے، تہران

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ایسے ملکوں سے ہوشیار رہنا ہو گا جو ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے تعلقات متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۳۸
تاریخ اشاعت: 23:36 - November 01, 2018

یورپی یونین، ایران کے ساتھ تعلقات بگاڑنے والے عناصر سے ہوشیار رہے، تہرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ ایسے کسی بھی ملک کےسوچے سمجھے منصوبے کو آگے نہ بڑھنے دیں جو ایران اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی مخالفت کر رہا ہے۔

انھوں نے ڈنمارک کے سیاستدانوں کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے الزام کی تردید کی اور کہا کہ ایران ہر  طرح کے تشدد و دہشت گردی کے خلاف ہے اور ایسا کوئی بھی اقدام ایران کی نظر میں قابل مذمت ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اشاروں پر چلنے والے ممالک، بڑے بڑے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اس لئے وہ نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکی پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے موقع پر ایران اور یورپی یونین کے تعلقات کو متاثر کریںدریں اثنا صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے بدھ کو اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ڈنمارک کے معاملے میں اسرائیل کا براہ راست کردار رہا ہے۔

اس اخبار نے اس سلسلے میں موساد کے رول پر روشنی بھی ڈالی ہے۔

ڈنمارک کی حکومت نے ایران کے خلاف بعض یورپی ملکوں کی جانب سے فضا سازگار بنائے جانے کے دائرے میں ایران پر اپنے ملک کی سرزمین میں تشدد کی ایک کارروائی انجام دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک میں ایران کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں